وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر وفاقی سیکریٹری داخلہ سے رابطہ بھی قائم کیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو ممبران کی سیکیورٹی واپس لینے پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے بات چیت کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ سیکیورٹی سے متعلقہ امور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے سامنے رکھیں گے۔

ذمہ دار ذرائع نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ سیکیورٹی الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران سے واپس لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ممبران کے عہدے گزشتہ تین ماہ سے خالی ہیں۔

Recent Posts

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

3 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

28 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

41 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

49 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

1 hour ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

2 hours ago