اداکار شہریار منور کس لڑکی سے شادی کرنے جارہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

کراچی (قدرت روزنامہ) زندگی گلزار ہے جیسے شاندار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار شہریار منور نے آخر اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کا فیصلہ کر لیاہے اور وہ ممکنہ طور پر جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہریار منور ایک ٹیلنٹڈ پاکستانی اداکار ہیں۔ ان کے ہٹ ڈراموں کی فہرست میں ’زندگی گلزار ہے‘، ’میرے درد کو جو زبان ملی‘، ’کہی ان کہی‘، ’آسمانوں پر لکھا‘، ’زندگی گلزار ہے‘، ’پہلی سی محبت‘، ’کچھ ان کہی‘ اور ’رد‘ شامل ہیں۔ شہریار منور اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’اے عشق جنون‘ کا بھی حصہ ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق شہریار منور دسمبر 2024 میں خوبصورت پاکستانی اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ماہین صدیقی اپنے ہٹ ڈراموں جیسے دوریاں، اگر اور دوبارہ کے لیے جانی جاتی ہیں۔

ان کی شادی کی خبر صحافی عرفان الحق نے شیئر کی تھی۔ عرفانستان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ یہ ہے.

فی الحال دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی ہے نہ ہی اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید نہیں کی ہے۔ تاہم، وہ ایک دوسرے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی فعال ہیں۔

مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں ان کی ہونے والی دلہن کے لیے ماہین صدیقی کے نام کی پیش گوئی بھی کی اور اداکاروں کو پیشگی مبارکباد بھی دی ہے۔

Recent Posts

شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پی ٹی آئی رہنما اور سابق…

5 mins ago

ڈیل نہیں ہوگی، 24 نومبر کو پورا پاکستان نکلے گا، کنول شوزب

رانا ثناء اللہ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی…

24 mins ago

“بابر تیری ٹی20 وچ جگہ نہیں بنتی” شائقین کرکٹ نے بابراعظم کو ’غصہ‘ دلا دیا

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کیخلاف تاریخی ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد پاکستان کی…

29 mins ago

بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج سے متعلق تمام رہنماوں کو وارننگ جاری کر دی

پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

45 mins ago

حج پر جانے کے خواہشمند افراد کب تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج (پیر) سے…

51 mins ago

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی…

57 mins ago