پاکستان

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، چاہتا ہوں مذاکرات ہوں بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں،میں چاہتا ہوں مذاکرات ہوں بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ جس نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا انہوں نے باہر بھی ملک کی بدنامی کی،ان کاکہناتھا کہ صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے کوئی شہادت نہیں دی،چالان کی نقول کی کاپیاں ہمیں نہیں دی گئیں، یہ کیس بڑا وقت لے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *