پاکستان

ڈسٹرکٹ کورٹ میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ،وکیل صفائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے کی استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی، جج افضل مجوکہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی ہے، ان کی حاضری رہتی ہے،وکیل صفائی خالد یوسف نے کہاکہ آن لائن حاضری میں جیل حکام بہانے بنا رہے ہیں،آپ بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ سنا دیں،جج نے کہاکہ دس بجے تک بانی پی ٹی آئی کی حاضری کاکہتا ہوں ، اگر ہوجاتی ہے تو آج ہی فیصلہ سنا دوں گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 10بجے ہوگی،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ 10بجے درخواست ضمانتوں پر سماعت کریں گے،بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

وکیل صفائی خالد یوسف نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،وکیل صفائی خالد یوسف نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا کہ آج فیصلہ سنایاجائے گا، جج افضل مجوکہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت بھ ہے، ان کی حاضری رہتی ہے،وکیل صفائی خالد یوسف نے کہاکہ آن لائن حاضری میں جیل حکام بہانے بنا رہے ہیں،آپ بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ سنا دیں،جج نے کہاکہ دس بجے تک بانی پی ٹی آئی کی حاضری کاکہتا ہوں ، اگر ہوجاتی ہے تو آج ہی فیصلہ سنا دوں گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *