بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج سے متعلق تمام رہنماوں کو وارننگ جاری کر دی

پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے کارکنان کو پیغام دیا ہے کہ جو رکن اسمبلی یا عہدیدار 24 نومبر کو احتجاج کے موقع پر غائب ہوگا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی اضلاع کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے شرکت کی اور اجلاس سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی خطاب کیا۔بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے 24 نومبر کو آئین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے نکلنا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہررکن صوبائی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی کو قافلے کی صورت میں پشاور سے نکلتے اور اسلام آباد پہنچنے کی ویڈیو بنانی ہے۔

بشری بی بی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں ببٹھے کارکنوں کی ویڈیو بھی بنانی ہے۔

انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو پیغام دیا کہ 24 نومبر کو جو رکن اسمبلی اورعہدیدار غائب ہوا اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

Recent Posts

لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں

لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں…

2 mins ago

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…

8 mins ago

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

10 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

13 mins ago

’ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں‘، الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹوں سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…

22 mins ago

دس سال کی بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ، لوگوں کو فائدہ کیا ہوگا؟

ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…

25 mins ago