لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے۔
بچوں پر تشدد، استحصال اور بدسلوکی کے تدارک اور بحالی کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں کچھ بچوں کا بدسلوکی، استحصال اور تشدد کا شکار ہونا افسوسناک ہے، ہر قسم کا استحصال بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی نشوونما کو متاثر کرتا ہے، بچوں پر تشدد شخصیت اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا بچوں کی حفاظت اور بروقت امداد کے لئے پاکستان کا پہلا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر قائم کیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال کیا گیا ہے، والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقوں سے بچوں کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، والدین بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں، کھل کر بات کریں اور خیال رکھیں، اللہ تعالیٰ ہمیں بچوں کا احساس، حفاظت اور روشن مستقبل یقینی بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…
تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی…