مریم نفیس نے بچے سے متعلق سوال پر سوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سنادیں
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے بچے سے متعلق سوال پر سوشل میڈیا صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مریم نفیس اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بے باک شخصیت اور حاضر جوابی کے باعث خاصی مشہور ہیں، مریم نفیس اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ پراجیکٹس میں فنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنے شوہر امان احمد کے ہمراہ چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں بیرون ملک سیر سپاٹوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں لاکھوں صارفین ڈھیروں محبت کا اظہار کر رہے ہیں وہیں ایک صارف نے ان کی اس موج مستی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ” اتنے سال ہوگئے اور مزید کتنا پیار کرنا یت، اب بچہ بھی پیدا کرلو”۔
صارف کے طنز پر مریم نفیس نے برہمی کا اظہار کیا اسے کھری کھری سناتے ہوئے جواب میں لکھا کہ ” کیوں آپ کیا پیشہ ورانہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی ہیں؟ یا آپکو نوکری چاہیے؟”
مریم نفیس کا مزید کہنا تھا کہ ” ہم کب سیکھیں گے کہ ذاتیات پر نہ جائیں؟ یہاں “ہم” سے مراد پاکستانی عوام ہے”۔