وزیراعظم آنے والے دنوں میں بڑے پروگراموں کا اعلان کریں گے:فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومتی جماعت تحریک انصاف نے مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری شروع کردی ،وزیر اعظم نے مقامی حکومتوں کو انتخابات کی تیاری اور اپنے اپنے شہروں اور اضلاع میں منظم عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کے احکامات دے دئیے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ میں بتایا کہ دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات میں کچھ ریلیف ملے گا۔ حکومت مہنگائی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے اسی سلسلے میں آنے والے دنوں میں وزیر اعظم بڑے پروگراموں کا اعلان کرینگے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدار ت ہونے والے اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کے اندر مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ،وزیراعظم نے پارٹی لیڈر شپ کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لئے شہروں اور اضلاع میں شیڈول جاری کئے جائیں۔

کور کمیٹی کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم نے احساس پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور متوسط طبقہ کو ریلیف کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی،وزیراعظم نے احساس پروگرام کی سبسڈی سکیم کو بڑھانے کی بھی ہدایت کی، وفاقی وزیر نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب احساس پروگرام کی سبسڈی سکیم میں حصہ دار بننے کو تیار ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ سندھ اور بلوچستان بھی اس سبسڈی سکیم میں حصہ دار بنیں ،انہوں نے کہا اس سلسلے میں گلگت بلتستان اور کشمیر نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گندم کے اجراءمیں مسلسل تاخیر کے باعث سندھ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نسبت 400 روپے زیادہ مہنگا ہے،ہم سندھ حکومت پر مسلسل زور دے رہے ہیں کہ گندم کی ریلیز کو بڑھایا جائے تاکہ سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی ہو،انہوں نے بتایا کہ اس سال گنے کی تاریخی پیداوار ہونے کی توقع ہے، کاٹن کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہے۔

Recent Posts

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

2 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

18 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

33 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

42 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

53 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

1 hour ago