شہری علاقوں میں دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں: سرفرازبگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں تو لوگ مسنگ نہیں ہیں،بلوچستان میں بدامنی کی ایک وجہ پروپیگنڈا ہے۔ریاست خوفزدہ نہیں کرتی ریاست کا کردار ماں جیسا ہے،بلوچستان میں دہشت گردی افغانستان وجہ ضرور ہے، افغانستان میں محفوظ ٹھکانے،ٹریننگ کیمپس ہیں ۔ دہشت گرد اور ان کی فیملیاں وہاں رہ رہی ہیں۔ان کو کاؤنٹر کرنے کی حکمت عملی آپ کو بہت جلد نظر آئے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا کہ یہ جو شہری علاقوں میں دہشت گردی ہورہی ہے اس کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں،ریاست خوفزدہ نہیں کرتی ریاست کا کردار ماں جیسا ہے۔کون سی ریاست ہے جو اپنے توڑنے والوں ساتھ کوئی رحم کررہی ہوتی ہے۔ ہمیں یہ سوچنا پڑے گا کہ ریاست کوماں کا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان، میر سرفرازبگٹی نےکہا کہ بلوچستان میں تقریباً سارے حملے رات کے وقت ہوتے ہیں۔ دہشت گردوں کی رات کی صلاحیت بڑھ گئی ہے،یہ ایک عارضیrise ہے بہت جلد آپ کو فرق محسوس ہوگا۔سیکیورٹی کے ادارے پلان کررہے ہیں۔یہ لڑائی جو لوگ لڑ رہے ہیں اور بلوچ نوجوانوں کو ایندھن بنا رہے ہیں۔آج سے 20سال بعد اس پر بحث ہورہی ہوگی کہ اس کا اختتام کیا ہے۔یہ پاکستان کو نہیں توڑ سکتے ۔ ایک علاقے کو کتنی دیر ہولڈ کرسکتے ہیں۔تشدد کے ذریعے ملک تو ٹوٹتا نظر نہیں آرہا۔بلوچ کو بحیثیت قوم سب سے زیادہ نقصان یہ تشدد پہنچا رہا ہے۔بلوچ قوم کو یہ سوچنا پڑے گا کہ یہ جو دہشت گردی ہورہی ہے اس کو کس طریقے سے دیکھتے ہیں ۔یہ لا حاصل جنگ ہے یقیناً ریاست کی اہمیت بہت اہم ہے اس کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ بہت جلد اس rise کوقابوکرلیا جائے گا۔واحدوجہ افغانستان نہیں ہوسکتی ۔

Recent Posts

جی ایچ کیو حملہ؛ تمام نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر…

17 mins ago

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ…

32 mins ago

پشتوکی معروف ٹک ٹاکرگل چاہت کی نازیباویڈیوسوشل میڈیاپرلیک

پشاور: پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور خواجہ…

47 mins ago

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد کے چاروں اطراف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے 24 نومبر…

59 mins ago

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے۔ ورکرز اجلاس کے دوران…

1 hour ago

سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…

2 hours ago