اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں 62 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق مختلف تھانوں میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 62 مقدمات درج ہیں۔
یاد رہے کہ نورین نیازی نے اڈیالہ جیل میں قید اپنے بھائی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمات کی زبانی تفصیل بتائی تھی تاہم عدالت نے حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ…
پشاور: پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور خواجہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے 24 نومبر…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے۔ ورکرز اجلاس کے دوران…
سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…