عاصمہ شیرازی کو مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کا مشورہ! سینئر اینکر پرسن کو یہ مشورہ کس نے دیا؟ شہباز گل نہیں بلکہ ۔۔۔۔

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نےمعروف خاتون صحافی اور ٹی وی اینکر عاصمہ شیرازی کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی طنز نہیں، اگر پسند یہ ناپسند یا وابستگی ایک حد سے گزر جائے تو اس کا سیاسی اعلان کر دینا

چاہیے۔تفصیلات کے مطابق معروف خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے ’بی بی سی اردو‘ پر ’کہانی بڑے گھر کی ‘ کے نام سے کالم لکھا اور اپنے کالم میں سے منتخب کردہ پیرا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’اب کالے بکرے سرِ دار چڑھیں یا کبوتروں کا خون بہایا جائے، پُتلیاں لٹکائی جائیں یا سوئیاں چبھوئی جائیں، معیشت یوں سنبھلنے والی نہیں جبکہ معیشت کے تقاضے تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں‘۔عاصمہ شیرازی کے اس لنک پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے خاتون صحافی کا نام بھی غلط لکھتے ہوئے کہا کہ’’ اسماء بہن، آپ کو باقاعدہ ن لیگ میں شامل ہو جانا چائیے، میں یہ ہر گز طنز نہیں کر رہا، اگر پسند یہ ناپسند یا وابستگی ایک حد سے گزر جائے تو اس کا سیاسی اعلان کر دینا چاہیے۔حماد اظہر کا برطانوی خبر رساں ادارے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ بی بی سی اردو جیسے ادارے کے پلیٹ فارم سے اس طرح کے قابل رحم نظریات اور افسوس ناک باتیں شائع کرنے کی اجازت ہے ۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

6 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

7 hours ago