جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان نے دستخط کرکے اہم دستاویز وصول کرلی

ملزمان کی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا، یہ ٹمپرڈ دستاویز ہے، وکلائے صفائی کا اعتراض


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق اہم دستاویز دستخط کرکے وصول کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس کا انسپکشن نوٹ فراہم کر دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کو انسپکشن نوٹ کی فراہمی کے دوران وکلائے صفائی کی جانب سے اعتراض کیا گیا۔ وکلائے صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ دستاویز پہلے سے داخل کرائی گئی دستاویز میں شامل نہیں تھی۔ یہ ٹمپرڈ دستاویز ہے۔ ملزمان کی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔
دریں اثنا بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نئے انسپکشن نوٹ کو دستخط کرکے وصول کرلیا۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں 25 نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ مقدمے میں 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ 23اشتہاری ملزمان میں شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر اور ذلفی بخاری بھی شامل ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں 120 ملزمان مقدمے کے ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کاروبار کرنے والوں کیلئے خوشخبری

یواے ای(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے نئے ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا ہے اس…

18 mins ago

سولر پینلز سستے ہونے کے بعد سولر بیٹری کی قیمت میں بھی کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی…

20 mins ago

درہم، ریال اور پاؤنڈ: آج پاکستان میں غیرملکی کرنسی کے تبادلے کی شرح

کراچی(قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور اماراتی درہم…

22 mins ago

پاکستان میں لیکس کا موسم؟ اداکارہ حبا بخاری اور درفشاں سلیم کی ڈیپ فیک نازیبا ویڈیوز وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکرز کے بعد اب فنکاروں کی ویڈیوز کا…

24 mins ago

محمد رضوان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی

ہوبارٹ(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی…

28 mins ago

عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو وائٹ بال…

31 mins ago