(ن ) لیگ کی قیادت کے مابین اختلافات ! مریم نواز اور شہباز شریف گروپ اندر ہی اندر کیا کھچڑی پکا رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الغفور حیدری نے کہا کہ مریم اورشہبازشریف سمیت ن لیگ کی قیادت کے درمیان اختلافات موجود ہیں . اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے . مسلم لیگ ن کے تمام فیصلے نوازشریف ہی کرتے ہیں اور ان کی رضامندی کے بعد ہی پارٹی حکمت عملی طے کرتی ہے . عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ہمار ایجنڈا علیحدہ ہے کیونکہ پی پی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے . عبد الغفور حیدری نے کہا کہ شیخ رشید خانہ بدوش ہیں اس حکومت کے بعد اُن کا پڑاؤ کہاں ہوگا، اس بات کا فی الحال مجھے علم نہیں ہے . جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی خاطرباہر نکلے ہیں، عوام ان کا ساتھ دے . انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کل سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز کررہی ہے . انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلے . یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھ پارٹی میں آپسی اختلافات کا اعتراف کر چکے ہیں . گذشتہ ماہ خواجہ آصف نے کہا کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن زیراہتمام ہونے والے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جھگڑے ہمارے عام کارکن کے نہیں بلکہ قیادت کے ہیں . اگر قیادت نے اپنے جھگڑے ختم نہ کیے تو پھر ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے . انہوں نے یہ اعتراف مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی موجودگی میں کیا . خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دراڑیں ختم نہ کیں تو کامیاب نہیں ہوں گے، لڑائی ختم کرکے اتحاد قائم کرنا ہو گا . . .