(ن ) لیگ کی قیادت کے مابین اختلافات ! مریم نواز اور شہباز شریف گروپ اندر ہی اندر کیا کھچڑی پکا رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

چنیوٹ (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن میں اختلافات کی خبریں تو کافی عرصہ سے زیر گردش تھیں تاہم اب پی ڈی ایم کے رہنما اور جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری عبد الغفور حیدری نے اس حوالے سے انکشاف بھی کر دیا جس نے ایک نئی سیاسی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالغفور حیدری نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان

اختلافات ہیں۔چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الغفور حیدری نے کہا کہ مریم اورشہبازشریف سمیت ن لیگ کی قیادت کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کے تمام فیصلے نوازشریف ہی کرتے ہیں اور ان کی رضامندی کے بعد ہی پارٹی حکمت عملی طے کرتی ہے۔عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ہمار ایجنڈا علیحدہ ہے کیونکہ پی پی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔عبد الغفور حیدری نے کہا کہ شیخ رشید خانہ بدوش ہیں اس حکومت کے بعد اُن کا پڑاؤ کہاں ہوگا، اس بات کا فی الحال مجھے علم نہیں ہے۔ جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی خاطرباہر نکلے ہیں، عوام ان کا ساتھ دے۔ انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کل سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھ پارٹی میں آپسی اختلافات کا اعتراف کر چکے ہیں۔ گذشتہ ماہ خواجہ آصف نے کہا کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن زیراہتمام ہونے والے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جھگڑے ہمارے عام کارکن کے نہیں بلکہ قیادت کے ہیں۔ اگر قیادت نے اپنے جھگڑے ختم نہ کیے تو پھر ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں نے یہ اعتراف مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی موجودگی میں کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دراڑیں ختم نہ کیں تو کامیاب نہیں ہوں گے، لڑائی ختم کرکے اتحاد قائم کرنا ہو گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

3 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

5 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

21 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

36 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

45 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

56 mins ago