لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی جس کا محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کے باعث ماحولیاتی کیفیت میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں میں نظرثانی کی گئی ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…
لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…
لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…