انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی اور امریکی کرنسی کے انٹربینک ریٹ 19 پیسے بڑھ گئے۔

کرنٹ اکاؤنٹ 350ملین ڈالر سرپلس ہونے، مسلسل 16ویں ہفتے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ انفلوز بڑھنے جیسے مثبت عوامل کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

آئی ایم ایف مشن کی پاکستان کی معاشی پیشرفت پر اطمینان، منی بجٹ اور پیٹرولیم لیوی پر ٹیکسوں کے حوالے سے خدشات دور ہونے، گزشتہ 4ماہ میں 13.55فیصد بڑھ کر 10.88 ارب ڈالر تک پہنچنے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں انفلوز بڑھنے جیسی مثبت اشاریوں کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔

متعلقہ ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیوں، درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دباؤ اور ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بھنانے کا عمل رکنے سے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پرواز جاری رہی۔

اس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19پیسے کے اضافے سے 277روپے 85پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17پیسے کے اضافے سے 278روپے 82پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک مشن مارچ میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لے گا جس میں امکان ہے کہ جائزہ رپورٹ پاکستان کے حق میں ہوگا اور اسکے نتیجے میں قرض پروگرام کی دوسری قسط کے اجرا کی منظوری مل جائے گی۔

Recent Posts

اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…

31 mins ago

24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنا ہے، علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

57 mins ago

برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ترجمان نواز شریف خاندان کا رد عمل

لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے اس احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…

1 hour ago

میچ کے دوران پاکستانی مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے خلاف جملے کسنے پر امام الحق شدید غصے میں آگئے

لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…

1 hour ago

بچے میری ریڈ لائن ہیں انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…

1 hour ago