برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ترجمان نواز شریف خاندان کا رد عمل

لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز172 سے ہوا تھا ، پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا ۔

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ اس وقت کی نیشنالائزیشن میں شریف خاندان بھی شامل تھا، اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے یہی کام کیا،، ظلم کی انتہاکی گئی،ذاتی گھروں پرقبضہ اورفیکٹریاں سیل کردی گئیں، اس کےبعدثاقب نثاراینڈکمپنی نے اپنے دورستم میں یہ ظلم دہرایا، ثاقب نثار اینڈ کمپنی کے دورمیں شریف خاندان کی انڈسٹری کوتباہ و برباد کیا گیا، شریف خاندان کو سزا دینے کیلئے خاندان کے کاروبار کو 4بار دیوالیہ کرایا جا چکا ہے، شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ نئی بات نہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ ملک وقوم اور اصولوں کی خاطر شریف خاندان نے برسوں کی محنت سے چلنے والے نجی کاروبار کے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیے ۔ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا ، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا ہے۔

Recent Posts

اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…

1 hour ago

24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنا ہے، علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے اس احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…

2 hours ago

میچ کے دوران پاکستانی مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے خلاف جملے کسنے پر امام الحق شدید غصے میں آگئے

لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…

2 hours ago

بچے میری ریڈ لائن ہیں انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…

2 hours ago

افسوس ایسے فتوے پڑھنے کو ملتے ہیں جن میں حکمرانوں کی خواہشات ناچتی نظر آتی ہیں:حامد میر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اللّٰہ کی کتاب مومن کو غلامی کے طریق نہیں…

3 hours ago