فٹبالر نیمار نے دبئی میں 200 ملین درہم کا پینٹ ہاؤس خرید لیا، گھر میں خاص بات کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے دبئی میں دنیا کی پہلی اور واحد برانڈڈ بگاٹی ریزیڈینس میں 200 ملین درہم (54 ملین ڈالر) کا پینٹ ہاؤس خریدا ہے۔
دنیا کی پہلی اور واحد برانڈڈ فلیٹس کی بلڈنگ میں 182 منفرد فلیٹس ہیں، جن میں سے ہر ایک کو منفرد ترتیب کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پرتعیش رئیل اسٹیٹ کی بدولت دبئی کی ساکھ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی شخصیات اعلیٰ درجے کی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے امارات کا رخ کر رہی ہیں۔
دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں شامل ہونے والی تازہ ترین مشہور شخصیت برازیل کے فٹبال سپر اسٹار نیمار جونیئر ہیں، جنہوں نے بنگھٹی کی انتہائی پرتعیش بگاٹی ریزیڈینس میں ایک پینٹ ہاؤس 54 ملین ڈالر (200 ملین درہم) میں خریدا ہے۔
دبئی بزنس بے میں واقع بگاٹی ریزیڈینس بنگھٹی تعمیراتی عجائب ہے جو انتہائی پرتعیش زندگی کی نمائندگی کرتی ہے۔ 182 فلیٹس میں سے ہر ایک کو منفرد ترتیب کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے،یہ نایاب تعمیراتی تصور یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی 2 گھر ایک جیسے نہیں جو منصوبے کی خصوصیت اور وقار کی عکاسی کرتے ہیں۔
بگاٹی ریزیڈینس نمایاں خصوصیات میں سے ایک اس کا فرانسیسی ریویرا سے ملتا نجی ساحل ہے، جو بزنس بے میں اپنی نوعیت کا پہلا ساحل ہے۔ اس منصوبے میں نجی کار لفٹ جیسی اعلیٰ ترین سہولیات بھی شامل ہیں، جو پینٹ ہاؤس مالکان کو اپنی گاڑیاں براہ راست اپنے گھروں کے اندر پارک کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
نیمار جونیئر کا پینٹ ہاؤس اسکائی مینشن کلیکشن کا حصہ ہے، جو جدید ترین یونٹس میں سے ایک ہے۔ یہ رہائش گاہیں وسیع جگہوں پر مشتمل ہیں، یہاں نجی سوئمنگ پول بھی موجود ہے جہاں سے دبئی شہر کے خوبصورت نظارے دیکھے جا سکتے ہیں۔
نیمار جونیئر کی جانب سے فلیٹ کا حصول عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور اعلیٰ دولت رکھنے والے افراد کی جانب سے دبئی کو اپنے گھر کے طور پر منتخب کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے غیر معمولی ڈیزائن، عالمی معیار کی سہولیات اور بے مثال مقام کے ساتھ، بگاٹی ریزیڈینس متحدہ عرب امارات میں پرتعیش زندگی کے نئے معیار قائم کر رہا ہے۔

Recent Posts

یہ عمران خان نہیں ملکی آزادی کی جنگ ہے، کوئی گرفتاری کا عذر پیش نہ کرے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی…

18 mins ago

سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر: بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معیشت کی ریٹنگز سے متعلق معروف میگزین بلوم برگ نے پیش گوئی…

24 mins ago

فیصلے ہو چکے، اسلام آباد ہر قیمت پہنچیں گے، روکا گیا تو یہ ریاست کی ’شسکت‘ ہو گی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم…

33 mins ago

بنوں: مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، 7 اہلکار اغوا، ہتھیار اور دیگر سامان بھی لے اڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس چوکی سے 7…

41 mins ago

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں 34 فیصد اضافہ، 4 ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ…

55 mins ago

حسن نواز کو برطانیہ میں دیوالیہ قرار دیے جانے پر شریف خاندان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نواز شریف خاندان کے ترجمان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی…

1 hour ago