حسن نواز کو برطانیہ میں دیوالیہ قرار دیے جانے پر شریف خاندان کا ردعمل آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نواز شریف خاندان کے ترجمان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے کی خبر پر کہا ہے کہ دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز 1972 سے ہوا جب پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا جس میں شریف خاندان بھی شامل تھا۔
ترجمان شریف خاندان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بعد جنرل پرویز مشرف نے یہی کام کیا، ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شریف خاندان کے ذاتی گھروں پر قبضہ کرلیا اور شریف خاندان کی فیکٹریاں سیل کر دیں گئیں، اس کے بعد ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور ستم میں یہ ظلم دہرایا اور شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کردیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شریف خاندان کو صرف سزا دینے کے لیے ان کے خاندان کے کاروبار کو 4 بار دیوالیہ کرایا جا چکا ہے، شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں، ملک وقوم اور اصولوں کی خاطر شریف خاندان نے برسوں کی محنت سے چلنے والے نجی کاروبار کے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیں ہیں۔
نواز شریف خاندان کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا ، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی مؤقف کو درست قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دیا تھا، عدالت نے حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا ہے۔
لندن ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ حسن نواز کو سال 2023 کے کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قرار دیا جاتا ہے،حسن نواز نے 25 اگست کو فائل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لندن میں مقیم ہیں، اور کاروبار سے منسلک ہیں۔

Recent Posts

2025 میں بھی پاکستان ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو سائبر حملوں کا سامنا رہے گا، رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے خبردار کیا ہے کہ…

14 mins ago

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی وطن واپسی کب ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ایک بار پھر واپسی…

23 mins ago

کراچی میں 7 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ، ہر طرح کے احتجاج پر پابندی

کراچی(قدرت روزنامہ)دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی نکتہ نظر کے تحت کراچی بھر…

29 mins ago

پنجاب: اسموگ کی شدت میں کمی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار کیا ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد محکمہ ماحولیات پنجاب…

39 mins ago

حسن نواز دیوالیہ: ترجمان شریف فیملی کے بیان میں بھٹو دور کو زیربحث لانے پر پی پی کارکنان آگ بگولہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن…

49 mins ago

یہ عمران خان نہیں ملکی آزادی کی جنگ ہے، کوئی گرفتاری کا عذر پیش نہ کرے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی…

1 hour ago