بنوں: مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، 7 اہلکار اغوا، ہتھیار اور دیگر سامان بھی لے اڑے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس چوکی سے 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں ضیاالدین کے مطابق تھانہ اتمانزئی کی حدود میں روچہ چیک پوسٹ پر مسلح ملزمان نے دھاوا بولا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 پولیس اہلکار چیک پوسٹ پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی تعداد 30 سے 40 کے قریب تھی، جو ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تمام ہتھیار اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔
ڈی پی او بنوں ضیاالدین نے پولیس اہلکاروں کے اغوا ہونے کی تصدیق کردی، اور بتایا کہ مسلح افراد 7 اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

Recent Posts

آواران، دلجان بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظارہ ،

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)دلجان بلوچ کی فیملی جانب سے آواران بازار میں دلجان کی بازیابی کے…

4 mins ago

خضدار ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما خیرمحمد مردوئی پر قاتلانہ حملہ میں جاں بحق،

11 mins ago

لاپتہ نصیب اللّٰہ بادینی کو لاپتہ ہوئے 10 سال مکمل ، بازیاب کیاجائے، ہمشیرہ ماہ پارہ بلوچ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نوشکی کے رہائشی لاپتہ نصیب اللّٰہ بادینی کی ہمشیرہ ماہ پارہ بلوچ نے…

16 mins ago

کوہلو ، مرغی کے گوشت کی قمیتں آسمان کو چھونے لگی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بریلر مرغی کے گوشت کی قمیتں آسمان کو چھونے…

23 mins ago

2025 میں بھی پاکستان ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو سائبر حملوں کا سامنا رہے گا، رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے خبردار کیا ہے کہ…

42 mins ago

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی وطن واپسی کب ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ایک بار پھر واپسی…

51 mins ago