اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ریسٹورنٹ سروسز کا وقت شام 4 سے بڑھا کر رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ، ہوٹلز رات 10 بجے تک ڈائن ان اور آؤٹ ڈور سروس دے سکتے ہیں، اسموگ کے باعث ڈائن ان سروس پر شام 4 بجے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔ محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی سے ماحولیاتی کیفیت بہتر ہوئی۔ جس کی وجہ سے 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں میں نظرثانی کی گئی ہے۔ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندیوں میں نرمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جناح ٹاون میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیاپولیس نے شوہر کو…
کوٹا (قدرت روزنامہ )بھارت میں آئے روز جرائم کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے…
لندن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 3 فیصد…
کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے کورنگی میں دوست نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل…
دکی(قدرت روزنامہ)دکی ہرنائی چمالنگ اور شاہرگ سے کوئلے کی لوڈنگ آٹھ روز سے بند ہے…