کراچی(قدرت روزنامہ)دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی نکتہ نظر کے تحت کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ شہر قائد میں دفعہ 144 کا نفاذ 7 دن کے لیے کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 18 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا، ان ایام میں جلسے، جلوس، ریلیاں نکالنے پر سخت پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نافذ کردہ دفعہ 144کے تحت 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر لگائی گئی، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے مقامی اور غیر ملکی شرکا کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے مذہبی اور سیاسی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکام نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا بیوروکریسی بارے دوہرا معیار ، ہرنائی اور زیارت کے ڈی سیز…
ممبئی (قدرت روزنامہ) چنکی پانڈے بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں، جو 1980 اور 1990…
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے اپنے نام کے حوالے سے اپنی ناپسندیدگی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا…
نیویارک (قدرت روزنامہ) بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے بھائی کو…