سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی وطن واپسی کب ہوگی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ایک بار پھر واپسی کی خبریں زیر گردش ہیں اور اس بار دسمبر میں کہا جا رہا ہے کہ سابق گورنر پاکستان واپس آئیں گے اور اس سلسلے میں استقبال کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔
ترجمان ’میری پہچان پاکستان‘ کے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان دسمبر کے آخری ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں ان کے استقبال کے ضمن میں ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، دارالحکومت میں 2 دفاتر قائم کر دیے گئے ہیں جہاں منعقدہ اجلاس میں عشرت العباد خان کے استقبال کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
ترجمان نے بتایا کہ عشرت العباد خان جب اسلام آباد پہنچیں گے تو کشمیر، کے پی، پنجاب اور اسلام آباد کے کارکنان ان کا استقبال کریں گے جبکہ سندھ سے بھی خصوصی طور پر کارکنان استقبال کے لیے موجود ہوں گے۔
ڈاکٹر عشرت العباد خان کی واپسی پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک رہنما نے بتایا کہ ان کی وطن واپسی گرین سگنل سے مشروط ہے، اگر تو انہیں اجازت مل گئی تو وہ کل آجائیں لیکن بار بار تاریخیں بدلنے کا مطلب یہ ہے کہ انہیں جب بھی سگنل ملا وہ واپسی میں تاخیر نہیں کریں گے۔
مصطفیٰ کمال نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ عشرت العباد اگر ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کرنا چاہیں تو سوچا جا سکتا ہے، لیکن سابق گورنر سندھ اپنی نئی پہچان کے ساتھ واپسی کی ٹھان چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان پر امید ہیں کہ ان کی واپسی پر ایم کیو ایم کی روپوش قیادت ان سے آن ملے گی جس کے بعد وہ ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ ’اس وقت عشرت العباد یہ والے خواب دیکھ رہے ہیں۔‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ بابر غوری اور وسیم اختر بھی نظر آرہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ پر امید ہیں کہ ان کی نئی جماعت کراچی میں اپنا مقام پیدا کرکے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی، لیکن یہ وقت ہی بتائے گا کہ عشرت العباد خان کے سیاسی اندازے درست ہیں یا پھر وہ اپنی سیاست دفنانے پاکستان واپس لوٹ رہے ہیں۔

Recent Posts

حکومت بلوچستان کا بیوروکریسی بارے دوہرا معیار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا بیوروکریسی بارے دوہرا معیار ، ہرنائی اور زیارت کے ڈی سیز…

1 min ago

سلمان خان کو دکان پر لانے کیلئے کس اداکار نے رشوت لی؟دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) چنکی پانڈے بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں، جو 1980 اور 1990…

2 mins ago

درِفشاں سلیم کے نام سے جُڑی دلچسپ کہانی منظر عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے اپنے نام کے حوالے سے اپنی ناپسندیدگی…

5 mins ago

شاہ محمود قریشی کے شکوے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا…

10 mins ago

سلمان خان کے دشمن گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی کو کس ملک سے گرفتار کر لیاگیا؟ بڑی خبر

نیویارک (قدرت روزنامہ) بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے بھائی کو…

13 mins ago

کمسن طالبعلم مصور خان کاکڑ کی عدم بازیابی پر کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں کمسن طالب علم کی عدم بازیابی پر انجمنِ تاجران کی کال…

15 mins ago