سیلاب کے دوران شادی: دلہااور دلہن کاحیران کن اقدام۔۔۔آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک تیس سے زائد افراد موت کی وادی میں جاچکے ہیں جبکہ نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوچکا . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے ریاست کیرالہ میں جاری شدید بارش کے باعث سیلابی صورت حال ہے، بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ بھی جاری ہے جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے .

شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک اور لاپتہ افراد کی خبروں کے درمیان ایک جوڑے کی خوشگور تصویر منظرعام پر آئی ہے، سیلاب کے ہنگامی حالات میں آکاش اور ایشوریہ کی شادی ہوگئی . شادی کی رسومات کی ادائیگی کے لئے مندر میں جانا تقریبا ناممکن تھا جسے دولہا اور دلہن نے اپنی ذہانت سے ممکن بناڈالا، جوڑے نے سیلابی صورت حال کے باعث امدادی ٹیم سے مدد لینے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت شادی خانہ پہنچنے کی ٹھانی اور کھانا پکانے کے بڑے برتن کو بطور کشتی استعمال کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا . جوڑے کا موقف تھا کہ شادی کا شیڈول پہلے سے طے ہونے کی وجہ سے سیلاب میں رکے بغیر شادی میں تاخیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ اقدام اٹھایا، اور یوں خوشگوار ماحول میں محدود رشتہ داروں کی موجودگی میں ہیلتھ ورکرز جوڑے کی شادی کی رسم انجام پائی . . .

متعلقہ خبریں