کوٹا (قدرت روزنامہ )بھارت میں آئے روز جرائم کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن اب دیور اور بھابھی کے درمیان محبت کی سنسنی خیز کہانی نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں دیور اور بھابی نے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو کر زہر کھا لیا جس کے باعث دیور کی موت ہو گئی جبکہ بھابھی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بھابھی سنیتا کے ساتھ زہر کھانے والے دیور وشنو نے اتوار کو علاج کے دوران دم توڑ دیا۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں تقریباً ایک ہفتے پہلے اپنے گھر سے نکلے تھے، اس کے بعد ادھر ادھر گھومتے رہے۔
گھر والوں نے باران ضلع کے پالی تھانے میں ان دونوں کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی رات دونوں کوٹا کے نیاپورہ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ اس کے بعد دونوں نے زہر کھا لیا۔
ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں ایم بی ایس اسپتال لے گئی۔وہاں ڈاکٹروں نے دونوں کا علاج شروع کیا۔ لیکن اتوار کی دوپہر علاج کے دوران وشنو کی موت ہوگئی۔سنیتا کا فی الحال علاج چل رہا ہے، اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
پولیس پورے معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ جبکہ گھر والوں کی جانب سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں دی گئی ہے۔ دیور بھابھی کی اس محبت کے بارے میں گھر والے بھی ابھی تک کھل کر کچھ نہیں بول رہے۔ لیکن پولیس اسے محبت کا معاملہ سمجھ کر دونوں کی سرگرمیوں کی تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے محبت کا سلسلہ چل رہا تھا۔ وشنو غیر شادی شدہ تھا۔ وہیں سنیتا کے دو بچے بتائے جاتے ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طالبعلم منصور کے اغوا کو چار دن گزر چکے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں جناح الائیٹ اسکول…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں غیرقانونی وی پی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکام نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا…