پی سی بی نے محمد یوسف کو بڑی خوشخبری سنانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفیٰ منظور نہیں کیابلکہ انہیں چند روز میں نئی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ محمد یوسف نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جوکہ منظور نہیں کیا گیا تاہم اب محمد یوسف کو نئی ذمہ داری دی جائے گی، ان کو 2، 3 ذمہ داریوں کی پیشکش کی جائے گی جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک ذمہ داری کا انتخاب کرنا ہو گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داری دے گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے، قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

Recent Posts

مغوی طالبعلم کی عدم بازیابی اور بلوچستان حکومت کی بے حسی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طالبعلم منصور کے اغوا کو چار دن گزر چکے…

11 mins ago

پاکستان سے غیر مشروط وفاداری آئین کا جز اور ہمارا اخلاقی فرض ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں جناح الائیٹ اسکول…

28 mins ago

رانا ثناء اللہ نے وی پی این استعمال کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی…

29 mins ago

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

32 mins ago

چیئرمین پی ٹی اے نے وی پی این بند کرنے سے متعلق تہلکہ خیز اعتراف کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں غیرقانونی وی پی…

39 mins ago

عمرے کی آڑ میں سعودیہ جانے والے بھکاریوں کو کیسے پکڑا جائے؟ حکمت عملی تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکام نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا…

1 hour ago