ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پوری نہ ہونے والی خواہشات بتاتے ہوئے بیٹی آبدیدہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ))اسلام آباد ہائی کورٹ میں محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اُن کی صاحبزادی دینہ خان نے شرکت کی اور اپنے والد کی آخری خواہش کے حوالے سے بتایا۔نجی ٹی وی کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان یاد میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔شرکا نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سراہا اور اُن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر کی بیٹی دینہ خان نے تعزیتی ریفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی اور والد کی زندگی کے کچھ پہلوؤں سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔تقریب سے سابق چیرمین اسلام آباد بار کونسل جاوید سلیم شورش، ڈسٹرکٹ بار کے صدر کیف، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ زاہد محمود اور ڈاکٹر دینہ خان نے خطاب کیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی دوران گفتگو متعدد بار اشکبار ہوئیں۔ ایک موقع پر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ سال ہمارے خاندان کے لیے مشکل ترین سال تھے، جو بہت مشکل سے گزرے مگر پاکستانی عوام نے ہمیشہ ساتھ دے کر حوصلہ افزائی کی۔’ڈاکٹر عبد القدیر خان آزادی چاہتے تھے جو کہ نہیں ملی، اُن کی آخری خواہش عمرہ ادائیگی تھی مگر اس کی بھی اجازت نہیں دی گئی‘۔تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کے لیے دعائیں مغفرت کی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ زاہد محمود خطان کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری ہر سال دس اکتوبر کو یوم سوگ کے طور پر منائے گی، وکلا کمپلیکس میں قائد اعظم اور عبد القدیر خان کے نام سے بلاک منسوب کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی کسی بڑی شاہراہ کا نام ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منسوب ہونا چاہیے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

56 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

58 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

1 hour ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago