کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں کمسن طالب علم کی عدم بازیابی پر انجمنِ تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔شہر میں ہڑتال کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی طالب علم کی عدم بازیابی پر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔کمسن طالب علم مصور خان کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ نے اتحاد چوک پر دھرنا بھی دیا جس کے باعث وہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یاد ہے کہ 10سال کے طالب علم کو 5 روز قبل پٹیل باغ کے علاقے میں اسکول وین سے اتار کر اغواء کر لیا گیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ رابطے…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو…
کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ پولیس نے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ اور ہوٹل آئی کے ریکارڈ کے بغیر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حج 2025سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست…