شاہ محمود قریشی کے شکوے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوچکی ہے، سینئررہنما شاہ محمود قریشی کا شکوہ جائز ہے، ہمیں ان سے جا کر بات کرنی چاہیے ۔

آج نیوز کے مطابق شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سیاست نہیں کرنا چاہتیں، نہ وہ احتجاج کو لیڈ کررہی ہیں، بشری بی بی نے ہمیں بس بانی کا پیغام پہنچایا ہے،بشری بی بی کہتی ہیں میں نے پیغام پہنچا دیا ہے،باقی آپ جانیں آپ کا کام، ہم کبھی مذاکرات کے مخالف نہیں رہے ہیں۔دوسری جانب بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رائے کی خبروں کو مسترد نہیں کروں گا، انسانوں کی تنظیموں میں اختلاف رائے ہوتے ہیں۔انہوں نے بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا بشریٰ بی بی احتجاج کو لیڈ کریں گی، بشریٰ بی بی ضمانت پر ہیں، ضمانت کا تقاضہ ہے کہ بشری بی بی کسی قسم کے احتجاج میں شرکت نہ کریں۔

Recent Posts

حکومت کیساتھ رابطے سے متعلق خبر احتجاج روکنے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ رابطے…

11 mins ago

سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو…

29 mins ago

کراچی؛ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، 9غیر ملکی باشندے زیر حراست

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ پولیس نے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ اور ہوٹل آئی کے ریکارڈ کے بغیر…

32 mins ago

حج 2025سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حج 2025سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی۔ نجی…

32 mins ago

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت…

46 mins ago

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست…

49 mins ago