موبائل فون میں مگن خاتون بچے سمیت گٹر میں جا گری پھر بچے کے ساتھ کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

(قدرت روزنامہ)انسان کو چلتے پھرتے وقت نیچے زمین پر دہان رکھنا چاہیے ورنہ کچھ بھی ہو سکتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں ایک لڑکی اپنے بچے کو تھامے جا رہی تھی کہ گٹر میں گر گئی . ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے شہر ہریانہ کے علاقے فیروزآباد میں ایک لڑکی فون پر بات کرتے ہوئے سڑک پر سے گزر رہی تھی اور اس کے ہاتھ میں بچہ بھی تھا .

لیکن اس نے لاپرواہی کی حد کر دی اور فون پر بات کرتے ہوئے اتنی مگن تھی کہ سڑک پر موجود گٹر بھی نظر نہ آیا یہی وجہ ہے کہ انسان کو سڑک پر چلتے ہوئے کوئی اور کام نہیں کرنا چاہیے نہ ہی کسی اور طرف دہان دینا چاہیے . اس افسوسناک واقعے میں عورت اپنے بچے سمیت گٹر میں گر گئی، اس کے گرنے کے فوراََ بعد وہاں علاقہ مکین جمع ہو گئے . اور ایک باہمت نوجوان نے گٹر میں چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے سب سے پہلے بچی کو نکالا گیا اور پھر ماں کو بھی باہر نکالا گیا . جیسے ہی ماں باہر ائی تو پاگلوں کی طرح اپنے بچی کی جانب بھاگی اوردیکھنے لگی کہ یہ ٹھیک ہے یا نہیں، لیکن اللہ پاک کے کرم سے بچی بالکلٹھیکتھی . سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے گٹر کے پاس ایک موبائل فون کا ہی اشتہاری بورڈ رکھا ہوا ہے تا کہ لوگ خبردار رہیں کہ آگے کچھ مسئلہ ہے اس طرف سے نہیں گزرنا لیکن اس لڑکی نے اس بورڈ کو بھی نظر انداز کر دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں