اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکام نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں حکمت عملی بھی تیار کرلی۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وزارت مذہبی امور میں بڑی تجاویز سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے گا اور ٹور آپریٹر کو بھی پابند کیا جائے گا۔تجاویز میں شامل ہے کہ خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کی جائے اور اکیلے نہیں گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کی ادائیگی ہوگی۔
سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سےعقیدت و احترام کا رشتہ ہے، گداگر مافیا کے سبب امیج خراب ہو رہا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ رابطے…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو…
کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ پولیس نے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ اور ہوٹل آئی کے ریکارڈ کے بغیر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حج 2025سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست…