ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والا عمانی کھلاڑی فیاض بٹ کون ہے؟ جان کر آپ بھی فخر محسوس کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان میں کیلئے بنگلا دیش کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے فیاض بٹ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں . فاسٹ بولر فیاض بٹ نے 2010 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی انڈر 19 ٹیم کا حصّہ تھے .

نڈر 19 ورلڈ کپ میں فیاض بٹ نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے چار بہترین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا جس میں بھارت ٹیم کے اوپنر بیٹسمین لوکیش راہول بھی شامل ہیں . فیاض بٹ کی گیند پر لوکیش راہول بغیر کوئی کارکردگی دکھائے صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے، بھارت کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر فیاض بٹ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا . واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں