اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، کم آمدن والے افراد کو انتہائی سستے گھرفرام کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا ، عوام گھر کیسے حاصل کرسکتے ہیں ؟ جانیں ۔۔۔کم آمدن والے افراد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھر دینے کے منصوبے پر نئی پیش رفت، حکومت نے گھروں کی تعمیر کا کام بھی این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو دینے کی منظوری دے دی ۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے انفراسٹرکچر کیساتھ گھروں کی تعمیر کے لیے بھی منظوری لے لی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے این ایل سی اور
ایف ڈبلیو او کو سکیم کے تحت انفراسٹرکچر کیساتھ گھر بنانے کی اجازت دے دی جبکہ کابینہ برائے فنانس نے محکمہ ہاؤسنگ کو باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو صرف ڈویلپمنٹ کا کام دیا گیا تھا ،پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 10 ہزار یونٹس کی تعمیر کرے گی ۔ لاہور میں 700 سے زائد یونٹس رائے ونڈ کے مقام پر بنائے جائیں گے ۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…