کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2024 کا آغاز ہوگیا۔
روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پہلے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں شریک تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے، ملک میں سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں کے لیے بے پناہ مواقع ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ علاقائی امن، سماجی واقتصادی ترقی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پارہی ہے، پبلک پرائیویٹ سیکٹرز دفاعی پیداوار میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ آئیڈیاز 2024 میں اسلحہ، ٹینک، جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کی نمائش کی جائے گی جبکہ آبدوزیں، ڈرونز، میزائل، سائبرڈیفنس، سیٹلائٹ اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز نمائش کا حصہ ہیں۔
نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپر تھری بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
آئیڈیاز 2024 میں ایشیا، مشرق وسطی اور جنوب مغربی ایشیا کے اہم ممالک شریک ہیں جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکیہ، ایران، یمن، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک بھی نمائش کا حصہ ہیں۔
نمائش کا مقصد غیر ملکی وفود، حکومتی عہدیداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان مثر نیٹ ورکنگ فراہم کرنا ہے، آئیڈیاز کی ٹیم جدید سہولتوں اور سافٹ ویئر کے ذریعے نیٹ ورکنگ کو موثر طریقے سے ہم آہنگ کرتی ہے۔
ہر دو سال بعد ہونے والی یہ نمائش پاکستان کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنے مقامی دفاعی مصنوعات کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے اور بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کے مواقع بھی حاصل کرتا ہے۔
آئیڈیاز 2024 کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے پاکستان کی دفاعی برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے، جو ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
غیر ملکی وفود اور دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور کاروباری مواقع حاصل ہوتے ہیں، جو پاکستان کے دفاعی شعبے کو جدید بنانے اور نئے شراکت داریوں کے قیام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یہ نمائش نہ صرف کاروبار کو فروغ دیتی ہے بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی مینوفیکچرنگ کو بھی تیز کرتی ہے، اس طرح پاکستان کے لیے یہ ایک اہم اقتصادی اور اسٹریٹیجک ایونٹ ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے…
لاہور(قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں کمی کے باعث پنجاب بھر کی طرح لاہور اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف ایف…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے کیونکہ…