پنشن ختم۔۔سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ایکساتھ کتنی رقم دے کر فارغ کر دیا جائیگا؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی چیف حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کا سسٹم بنایا جارہا ہے، ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا لیکن ایک سسٹم تشکیل دیا جارہا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی پنشن ختم ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب
سے سرکاری ملازمین کی پنشن کو ختم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت ایک نیا سسٹم تشکیل دینے کا سوچ رہی ہے اس سسٹم کے تحت جو ملازمین اپنی مدت ملازمت پوری کر لیں گے انکو ریٹائرمنٹ کے وقت ایک ساتھ ہی رقم دے دی جائے گی، اس سسٹم سے پنشن بجٹ سے نکل جائے گی ، اس اسکے بعد جو اب بھی ہورہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ کا ایک حصہ گرجویٹی میں جمع ہوتا ہے، حصہ آہستہ آہستہ بڑھتا جاتا ہے، اس کے بعد اسی گرجویٹی فنڈ پر ٹیکس عائد ہوتا ہے اور پھر پپنسن کی رققم ادا کی جاتی ہے۔ اب حکومت یہ پلان بنا رہی ہے کہ اس پنشن کے سسٹم کو بجٹ سے نکالا جائے، کیونکہ اس سے حکومتی خزانے پر ہر سال بوج بڑھ جاتا ہے، اگر دیکھا جائے تو اس وقت چاروں صوبوں کو 1500 ارب روپے صرف پنشن کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں، اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو پھر ایک وقت ایسا آئے گا کہ حکومت کے پاس تنخواہ دینے کے بھی پیسے نہیں ہونگے، یہ سسٹم بھارت میں بھی نافذ العمل ہے اور 2004 سے ایسا ہی ہو رہا ہے۔حبیب اکرم کا مزید کہناتھا کہ اگر ملکی معاشی سسٹم کو مضبوط بنانا ہے تو پھر یہ سلسلہ ختم کرنا ہوگا ،اگر یہ نہ ہوسکا تو پھر جتنے ٹیکس ہونگے اتنی پی پنشن ہوگی ، ملازمین بھی کم کرنے پڑے گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

59 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago