آئینی بینچ کو بھیجے گئے 2 مقدمات ریگولر بینچ کو واپس؛ ہر کیس آئینی بینچ نہ بھیجیں، جسٹس مظہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے آئینی بینچ کو بھیجے گئے 2 مقدمات ریگولر بینچ کو واپس بھیج دیے گئے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے سعید کھوسہ بنام وزارت پیٹرولیم کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تین رکنی ریگولر بینچ نے کیس آئینی بینچ میں بھیجا تھا۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ میں ریگولر بینچ کا حصہ تھی، وکیل کی استدعا پر آئینی بینچ میں کیس بھیجا گیا تھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایسے ہر کیس آئینی بینچ نہ بھیجیں، اگر کسی کیس میں آئینی سوال ہو تو اسے بھیجیں۔ عدالت نے کیس دوبارہ ریگولر بینچ کو بھیج دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 23 اکتوبر کو مقدمہ آئینی بینچ بھیجا تھا۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی بھی بینچ کا حصہ تھے۔

آئینی بینچ نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس بھی ریگولر بینچ کو بھیج دیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کبھی ایک بینچ تو کبھی دوسرے بینچ جا رہے ہیں، دوسرے فریق کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ کیس آئینی بینچ کو بھیجیں۔ وکیل درخواست گزار سلیمان اسلم بٹ نے کہا کہ ہم نے استدعا نہیں کی تھی کہ کیس آئینی بینچ میں بھیجیں۔

Recent Posts

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آ ج بھی بڑا اضافہ…

50 seconds ago

درہم، ریال اور پاؤنڈ: آج پاکستان میں غیرملکی کرنسی کے تبادلے کی شرح

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور…

17 mins ago

پشتو ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت کی مبینہ نجی ویڈیو لیک، تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور (قدرت روزنامہ)پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور…

28 mins ago

مریم نواز کا لائیو اسٹاک پروگرام: پنجاب میں گائے اور بھینسیں مفت کیسے ملیں گی؟

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین…

36 mins ago

انٹرنیٹ پر کیا چل رہا ہے! مشہور ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں ان دنوں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی نجی ویڈیوز لیک…

47 mins ago

ڈپٹی اسپیکر کے پی کے ثریا بی بی کے چیمبر میں ملازمین کیا کر رہے تھے؟ پابندی کیوں لگائی گئی؟

پشاور(قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے چیمبر میں ملازمین کے بغیر اجازت داخلے پر پابندی…

1 hour ago