اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی ترسیلات زر میں 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر 2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں۔ اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
جولائی تا اکتوبر میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
پاکستانی ترسیلات زر میں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ملی ہے، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی ہے۔ ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور…
پشاور (قدرت روزنامہ)پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں ان دنوں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی نجی ویڈیوز لیک…
پشاور(قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے چیمبر میں ملازمین کے بغیر اجازت داخلے پر پابندی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے…