ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

ٹیوٹا نے اپنی ایس یو وی ’ کراس‘ کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کمی کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے محد ود مدت کیلئے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ ٹیوٹا کراس‘ کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا نےمحدود مدت کیلئے اپنی دلکش آفر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 16 نومبر 2024 سے شروع ہو چکاہے ، یہ آفرگاڑیوں کی محدودتعداد تک ہی لاگو ہو گی، جن کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد مزید آفر نہیں دی جائے گی ۔
کرولا کراس HV ہائی:
اس کی قیمت میں چار لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 94,49,000 روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 98,49,000 روپےتھی ۔
کرولا کراس HV مڈ:
اس ویرینٹ کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 93 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔
ٹیوٹا کراس پیٹرول ہائی ویرینٹ:
کمپنی نے پیٹرول ہائی ویرینٹ کی قیمت بھی 4 لاکھ کم کر نے کے بعد 84 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی ہے جبکہ ا سے قبل یہ گاڑی 88 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔
پیٹرول لو ویرینٹ:
پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھے روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 78,49,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 81,99,000 روپے تھی ۔
شرائط و ضوابط:
کمپنی کے مطابق یہ پروموشنل قیمتیں محدود وقت اور محدود اسٹاک کے لیے ہیں اور صرف ان بکنگز پر لاگو ہوں گی جو 16 نومبر 2024 سے مکمل ادائیگی کے ساتھ کی جائیں گی۔
کرولا کراس، انڈس موٹر کمپنی کی پاکستان میں پہلی ہائبرڈ کراس اوور SUV ہے اور کمپنی نے ملک میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ گاڑی صارفین میں کافی مقبول ہے اور اسے لانچ کے بعد سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ پاکستان میں ہائبرڈ کاروں کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس میں ہیول، ٹویوٹا، اور ہنڈائی جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔
مقامی صارفین میں ایندھن کی بچت اولین ترجیح ہونے کے باعث ہائبرڈ گاڑیاں مستقبل میں مزید مقبول ہونے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ مزید کمپنیاں ہائبرڈ اور الیکٹرک-ہائبرڈ گاڑیوں کے شعبے میں قدم رکھیں گی، جس سے صارفین کو مزید بہتر اور کم خرچ آپشنز میسر آئیں گے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے…

1 hour ago

سموگ کی شدت میں کمی: لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں کمی کے باعث پنجاب بھر کی طرح لاہور اور…

1 hour ago

وزیراعظم کی چینی کی قیمت میں اضافے، ٹیکس چوری پر شوگر ملز و ڈیلرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف ایف…

2 hours ago

عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کی اجازت دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

2 hours ago

ہونڈا سٹی کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے کیونکہ…

2 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آ ج بھی بڑا اضافہ…

3 hours ago