وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔
انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔

Recent Posts

سخت ہدایات، پی ٹی آئی قیادت میڈیا انٹرویوز سے کترانے لگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر خان کا کہنا…

9 mins ago

چیمپئینز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل کیلئے پاکستان سمیت سب راضی، پی سی بی کو بھارتی بورڈ کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی…

16 mins ago

اگر وی پی این حرام ہے تو موبائل بھی حرام ہے؛ مولانا طارق جمیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کا…

19 mins ago

رنگ روڈ توڑ پھوڑ معاملہ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رنگ روڈ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ…

21 mins ago

پی ٹی آئی میں اختلافات، پنجاب کے رہنماؤں نے 24 نومبر کے احتجاج پر تحفظات ظاہر کردیے

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماؤں نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال…

24 mins ago

ہر موقع پر دھرنا ہوتا ہے، فیصلہ کرنا ہوگا دھرنے دینے ہیں یا ترقی کرنی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی، معیشت کی…

27 mins ago