اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ آئین ہم پرپاکستان کی اندرونی، بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے اور جوبھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے۔
جیو نیوز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، اس جنگ میں کوئی یونیفارم میں ہے اور کوئی یونیفارم کے بغیر اور ہم سب کو مل کردہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پرپاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے اور جوبھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان آرمی اورقانون نافذ کرنے والے ادارےگورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ اپنے شہیدوں کی قربانی دےکرپوراکر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…