اگر وی پی این حرام ہے تو موبائل بھی حرام ہے؛ مولانا طارق جمیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے نامور مبلغِ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر کہا ہے کہ مجھے تو نہیں پتہ کہ کون سی شرعی کونسل نے فتویٰ دیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق فتویٰ صحیح نہیں ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔ میرے خیال میں یہ تنگ ذہنی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں ہیں دیکھنے کی۔

یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دیا تھا۔

قبل ازیں پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کردی تھیں۔

Recent Posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بڑھ گئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…

3 mins ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…

7 mins ago

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بجائے کہاں رہیں گی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…

14 mins ago

سومال محسن کی لیک ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…

26 mins ago

عمران خان کی فائنل کال: کیا مراد سعید بھی 24 نومبر کو احتجاج میں شریک ہونیوالے ہیں؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…

30 mins ago

کیا پاکستان میں سوشل ایپ بلو اسکائی کو بھی بلاک کردیا گیا ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…

32 mins ago