لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت دیگر بورڈز کو ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کیلئے راضی کرلیا ہے۔ آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارتی بورڈ کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے نہ کھیلنے پر بڑے مالی نقصان بارے میں تمام بورڈز کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان کے ایونٹ نہ کرانے پر پی سی بی کو بھی بڑے مالی نقصان کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا موقف ہے کہ فی الوقت ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنا ہی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے بہتر ہے۔ پی سی بی کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور بھارتی بورڈ کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی مختلف بورڈز سے ہائبرڈ ماڈل کا شیڈول بنانے کیلئے مشاورت کر رہا ہے۔ ہائبرڈ ماڈل پر پی سی بی کو بھی لوپ میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی چند روز میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت شیڈول کا اعلان کرے گی۔
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل لائن اپ کے لیے بغیر مارک اپ کی…