اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بچوں کی قابل اعتراض وڈیوز بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 ملزمان عثمان اور عبد المعز کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کو چھاپا مار کارروائی کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے۔ انہوں نے اقرار کیا کہ کم سن بچوں کی نازیبا تصاویر اور وڈیوز بنائیں اور ان وڈیوز کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔
ملزمان ان وڈیوز کے ذریعے کم سن بچوں کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث پائے گئے۔ دوران تحقیقات ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…