سندھ
پاکستان بھر میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، شہریوں پر کتنا بوجھ متوقع؟
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سمیت پاکستان بھر میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ متوقع ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت یہ اضافہ منظور ہوتا ہے تو اس سے بجلی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
تخمینہ کے مطابق یہ اضافہ تقریباً 8.72 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، جو صارفین کے بجلی کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔ یہ رقم ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہوگی، جس سے گھریلو اور کاروباری صارفین کی بجلی کی قیمتوں کی رسائی پر مزید اثر پڑے گا۔
ایڈجسٹمنٹ کی درخواست موجودہ مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے لیے جمع کرائی گئی ہے جس میں یہ خواہش ظاہر کی گئی ہے کہ یہ اضافی چارجز صارفین سے وصول کیے جائیں، جس سے آنے والے مہینوں میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔