معیشت / کاروباری دنیا

سوزوکی موٹر سائیکلز کا بغیر سود قسطوں کا مکمل پلان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل لائن اپ کے لیے بغیر مارک اپ کی پیشکش متعارف کرادی ہے، جس میں مختلف ماڈلز شامل ہیں۔

کمپنی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق سوزوکی موٹر سائیکلز اب آسان ماہانہ اقساط کے ذریعے خریدنا ممکن ہیں۔ اس پیشکش کے اہم فوائد زیرو مارک اپ، 25فیصد کی پیشگی ادائیگی اور 24 ماہ کی لچکدار قسطوں کا منصوبہ شامل ہے۔

یہ خصوصی قسطوں کی اسکیم پاک سوزوکی کمپنی کے شو رومز پر دستیاب ہے، جس میں صارفین کو مسابقتی قیمتیں، شفاف شرائط، لچکدار پیشگی ادائیگی کے اختیارات اور آسان پراسیسنگ جیسی متعدد سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

اضافی فوائد میں کم قیمتوں پر مکمل بیمہ اور ترجیحی ترسیل شامل ہے تاکہ خریداری کا عمل مزید آسان ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *