اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پرسربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔
اس موقع پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل لائن اپ کے لیے بغیر مارک اپ کی…