وزیراعظم نے پارٹی لیڈر شپ کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی،اوزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لئے شہروں اور اضلاع میں شیڈول جاری کئے جائیں . فواد چوہدری نے کہاکہ کور کمیٹی کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم نے احساس پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے بذریعہ زوم جبکہ احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزراء خزانہ سمیت چیف سیکریٹریز اور سینئر بیورو کریٹس نے شرکت کی . انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے متوسط طبقہ کو ریلیف کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، وزیراعظم نے احساس پروگرام کی سبسڈی سکیم کو بڑھانے کی بھی ہدایت کی . وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب احساس پروگرام کی سبسڈی سکیم میں حصہ دار بننے کو تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سندھ اور بلوچستان بھی اس سبسڈی سکیم میں حصہ دار بنیں . انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان اور کشمیر نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے گندم کے اجرائ میں مسلسل تاخیر کے باعث سندھ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نسبت 400 روپے زیادہ مہنگا ہے . وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم سندھ حکومت پر مسلسل زور دے رہے ہیں کہ گندم کی ریلیز کو بڑھایا جائے تاکہ سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی ہو، اس سال گنے کی تاریخی پیداوار ہونے کی توقع ہے، کاٹن کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہے . وفاقی وزیر نے کہاکہ آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، کرشنگ سیزن شروع ہوگا تو چینی کی قیمت مزید کم ہوگی، دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے . انہوںنے کہاکہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات میں کچھ ریلیف ملے گا،حکومت مہنگائی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ہمہ جہت ہے، وزیراعظم آنے والے دنوں میں بڑے پروگراموں کا اعلان کریں گے . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لئے شہروں اور اضلاع میں شیڈول جاری کئے جائیں . بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کے اندر مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے سب سے اہم موضوع پر گفتگو ہوئی .
متعلقہ خبریں