وزیر اعظم کی پارٹی لیڈر شپ کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لئے شہروں اور اضلاع میں شیڈول جاری کئے جائیں۔ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کے اندر مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے سب سے اہم موضوع پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے پارٹی لیڈر شپ کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی،اوزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لئے شہروں اور اضلاع میں شیڈول جاری کئے جائیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ کور کمیٹی کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم نے احساس پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے بذریعہ زوم جبکہ احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزراء خزانہ سمیت چیف سیکریٹریز اور سینئر بیورو کریٹس نے شرکت کی۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے متوسط طبقہ کو ریلیف کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، وزیراعظم نے احساس پروگرام کی سبسڈی سکیم کو بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب احساس پروگرام کی سبسڈی سکیم میں حصہ دار بننے کو تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سندھ اور بلوچستان بھی اس سبسڈی سکیم میں حصہ دار بنیں۔
انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان اور کشمیر نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے گندم کے اجرائ میں مسلسل تاخیر کے باعث سندھ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نسبت 400 روپے زیادہ مہنگا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم سندھ حکومت پر مسلسل زور دے رہے ہیں کہ گندم کی ریلیز کو بڑھایا جائے تاکہ سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی ہو، اس سال گنے کی تاریخی پیداوار ہونے کی توقع ہے، کاٹن کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، کرشنگ سیزن شروع ہوگا تو چینی کی قیمت مزید کم ہوگی، دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات میں کچھ ریلیف ملے گا،حکومت مہنگائی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ہمہ جہت ہے، وزیراعظم آنے والے دنوں میں بڑے پروگراموں کا اعلان کریں گے

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

32 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

36 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

45 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

48 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

1 hour ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago