کوئٹہ بند، بچے سکول نہیں جاسکتے، ہمارے ڈپٹی کمشنرز کہیں اور سے لگے ہیں جس سے امن وامان مزید خراب ہوگا، مالک بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلی بلوچستان ورکن اسمبلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتنا بڑامسئلہ نہیں اگر اس پر بات کرنے نہیں دیا گیاتو یہ حکومت کے خلاف جائیگی ہم جاکر لوگوں کو کہیں گے کہ حکومت نے بات کرنے نہیں دی،اس کومسئلہ نہ بنایاجاعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ جب 2013 میں ذمہ داری ملی تو اغوا برائے تاوان سب سے منافع بخش کاروبار تھا ہم لوگ سریاب پھاٹک سے نہیں جاسکتے تھے کوئٹہ سے کراچی،کوئٹہ تا جیکب آباد کوئی بھی شاہراہ محفوظ نہیں تھا،اگر حکومت سنجیدہ کردار ادا کریگی کیونکہ ہم کنفلیکٹ زون میں ہے اور کنفلیکٹ زون کو پرامن بنانا بہت مشکل کام ہے اور یہاں بہت سے نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں ان کو کنٹرول کرنامشکل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے طورپر پولیس میں ریفارمز کیں ان کی تعیناتی میرٹ پر کی۔آئی جی کو جانتاہوں انہوں نے مکران میں ڈی آئی جی کے طور پر کام کیاہے۔اگر اختیار نہیں ہوں تو کنٹرول ناممکن ہے۔ہمارے ڈپٹی کمشنرز کہیں اور سے لگے ہیں جس کے نتیجے میں امن وامان مزید خراب ہوگا۔بدقسمتی سے بلوچستان میں جو کرپشن ہیں تو چیزیں کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے،ہمیں چیزیں ایماندار وفرض شناس آفیسران کے ہاتھوں میں دینے چاہیے۔اغوا برائے تاوان کی روک تھام کیلئے پولیس،انتظامیہ کو ری آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے اور پولیس وانتظامیہ کو انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ روابط بہتربنانے کی ضرورت ہے۔اگر کہی کوئی کوتاہی ہے اس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔تمام سینئر وذمہ دار لوگوں کو بیٹھ کر ریفارم لیول پر لے جاکر جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔کھڈکوچہ میں 20لوگوں کو شہید کیاگیا میں گیا لوگوں نے کہا کہ نہ جائیں لیکن ہم گئے اور کہاکہ یہ ہمارے لوگ ہیں عوام کومطمئن کر حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔کوئٹہ بند ہے،بچے نہ سکول جاسکتے ہیں۔نیشنل پارٹی کے اکبر کو قتل کردیاگیا مطالبہ ہے کہ ان کے قاتل کو گرفتارکیاجائے

Recent Posts

’غیرآئینی کام کیوں چاہتے ہیں؟‘ سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی…

11 mins ago

عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج

لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…

27 mins ago

’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد چوہدری کی توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…

37 mins ago

اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں؛ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت…

40 mins ago

شوہر ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا تو آگے سے کیا ہوا؟ افسوسناک انکشاف

جہلم (قدرت روزنامہ) ٹھل کےعلاقے گڑھی حسن میں نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے…

44 mins ago

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس؛ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نےعظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔…

49 mins ago