کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت سے اسکول وین سے اغوا ہونے والے بچے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر دھرنا کمیٹی نے قومی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔دھرنا کمیٹی نے جیولر کے بیٹے کے اغوا اور تین روز میں عدم بازیابی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر کل بچوں اور بچیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔دھرنا کمیٹی نے اعلان کیا کہ مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کی صورت میں 12 نومبر کو بلوچستان بھر کی قومی شاہراہوں پر دھرنا دے کر انہیں بند کیا جائے گا۔کمیٹی نے اعلان کیا کہ کوئٹہ سے ژوب، کراچی ، لورالائی ، چمن ، تفتان جانیوالی قومی شاہراہیں بند کی جائیں گی اور اگر اس کے باوجود بچہ بازیاب نہ کرایا گیا تو مزید سخت اقدام اٹھائیں گے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت…
جہلم (قدرت روزنامہ) ٹھل کےعلاقے گڑھی حسن میں نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نےعظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کمیشن نے استفسار کیاکہ آپ باہر جا…